Samosa a Food or Enemy of health

 

!سموسہ

خوراک یا صحت کا دشمن؟

قارئین! رمضان کی مبارک گھڑیاں گزرتی جارہی ہیں ‘ رمضان المبارک میں افطاری کے وقت بدپرہیز ی تو خوب کی جاتی ہے اور اس بدپرہیزی میں سب سے زیادہ جس چیز پر ہاتھ صاف کیاجاتا ہے وہ ہے سموسہ! آخر یہ سموسہ ہے کیا اور اس کے نقصانات کیا کیا ہیں؟ آئیے اس پر جدید تحقیق کی ایک ریسرچ پڑھتے ہیں۔

یورپی ماہرین نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ ایشیائی برادری کے زیادہ تر افراد سموسوں یا اس جیسی چٹ پٹی مگر غیرصحت مند چیزیں کھاتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ ان شہروں میں جہاں سموسہ زیادہ کھایا جاتا ہے وہاں ذیابیطس اور دل کی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

آسٹن میں مقیم ہارٹ آف برمنگھم ٹیچنگ پرائمری کیئر ٹرسٹ کی ماہر صحت رشپال چنا کے مطابق ایشیائی ممالک میں رہنے والے اور یورپ میں ایشیائی چٹ پٹے کھانے کھانے والوں کو ڈاکٹر کے پاس جانے کی اشد ضرورت رہتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایشیائی کھانے جیسے سموسے‘ پکوڑے میں فیٹ یا چربی بھری ہوتی ہے۔ ان کے مطابق تلی ہوئی ان اشیاء میں سموسہ سب سے خطرناک خوراک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’میں لوگوں سے کہتی ہوں کہ کم سموسے کھائیں یا پھر انہیں گھی میں تلنے کی بجائے زیتون کے تیل میں پکائیں۔ اس کے باوجود یہ لوگ بات نہیں سمجھتے کہ یہ سموسہ ان کیلئے کتنا مضرصحت ہے۔ وہ مزید بتاتی ہیں کہ سموسے میں پچیس گرام چربی ہوتی ہے جو مکھن کی بڑی ڈلی کے برابر ہے۔ قارئین! میری آپ سے التجا ہے کہ اس رمضان المبارک میں اپنے دسترخوان سے سموسے‘ پکوڑے اور چکوریاں ذرا دور ہی رکھیے۔ پھر اپنی صحت دیکھئے

Samosa a Food or Enemy of health?

Readers! The blessed hours of Ramadan are passing. In Ramadan, abstinence is done well during Iftaar and the thing that is most cleansed in this abstinence is samosa! After all, what is this samosa and what are its disadvantages? Let’s read a modern research on this.

European experts have expressed concern that most people in the Asian community eat samosas or similar chit-patty but unhealthy foods, which is why in cities where samosas are eaten more, diabetes and heart disease are on the rise. Diseases are spreading rapidly.

According to Rishpal Channa, a health expert at the Heart of Birmingham Teaching Primary Care Trust in Austin, people living in Asian countries and those who eat Asian chit patties in Europe are in dire need of a visit to a doctor. They say that Asian food like samosas and fritters are full of fat. According to him, samosa is the most dangerous food among these fried items

“I tell people to eat less samosas or cook them in olive oil instead of frying them in ghee,” he said. Even so, owning one is still beyond the reach of the average person. She adds that samosas contain 25 grams of fat, the equivalent of a large lump of butter. Readers! I beg you to keep samosas, fritters and chakoris a little away from your table this Ramadan. Then check your health

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *